فلم ساز سبھاش گھئی فلم ’’اعتراض‘‘ کے سیکوئل کے لئے پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند

منگل 20 فروری 2018 13:14

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ساز سبھاش گھئی نے فلم ’’اعتراض‘‘ کے سیکوئل کے لئے اداکارہ پریانکا چوپڑا سے رابطے بڑھا لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر سبھاش گھئی 2004ء کی سپرہٹ فلم ’’اعتراض‘‘ جس میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے منفی کردار ادا کیا، کے سیکوئل کے لئے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں جس کے لئے دونوں نے فلم کے حوالے سے بات چیت بھی کی ہے جبکہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سیکوئل بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ فلم ساز سبھاش گھئی کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہشمند ہیں، اگر ان کے پاس وقت ہوا تو وہ ضرور فلم کے سیکوئل میں کام کریں گی۔ فلم ’’اعتراض‘‘ میں اداکار اکشے کمار، کرینہ کپور خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔
وقت اشاعت : 20/02/2018 - 13:14:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :