لندن حجاب فیشن ویک، لوہن کی بھی حجاب پہن کرشرکت

بدھ 21 فروری 2018 16:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2018ء)برطانوی دار الحکومت لندن میں رنگا رنگ حجاب فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں40 معروف فیشن ڈیزائنرز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

دوروزتک جاری رہنے والے لندن موڈیسٹ فیشن ویک نامی اس ایونٹ میں دیدہ زیب ڈیزائنز اور رنگوں کے حجاب پہنے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ایونٹ میں معروف ہولی وڈ اداکارہ لندسے لوہن نے بھی حجاب پہن کر خصوصی شرکت کی۔فیشن ویک کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے ڈیزائنرز کے کام کو خوب سراہا۔

وقت اشاعت : 21/02/2018 - 16:30:10