غزل گانا ہر کسی کے بس کا کام نہیں ‘عابدہ پروین

جمعہ 23 فروری 2018 14:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء)گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کیلئے سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران عابدہ پر وین نے کہا کہ ہر دو رمیں کچھ لوگ موسیقی کو نیا رنگ دینے کا ہنر آزماتے ہیں لیکن اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں۔بہت سے لوگ خود کو غزل گائیک کہتے ہیں لیکن اس فن پر عبور کسی کسی کو حاصل ہوتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ گلوکاری ایک فن ہے اوراسے سمجھنے کیلئے سمندر کی گہرائی کا اندازہ لگاناپڑتا ہے ،ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کیلئے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 14:49:34