کپل شرما کے نئے ٹی وی شو ’’فیملی ٹائم ود کپل‘‘ کا ٹیزر جاری

بدھ 14 مارچ 2018 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بھارتی کامیڈی اداکار کپل شرما کے نئے ٹی وی شو ’’فیملی ٹائم ود کپل‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ٹی وی سونی انٹرٹینمنٹ پر کامیڈی اداکار کپل شرما کے نئے ٹی وی شو ’’فیملی ٹائم ود کپل‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکار اجے دیوگن کپل شرما سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں یاد دلاتے ہیں کہ آپ انتظار کریں جیسے آپ دوسروں کو کراتے ہیں جس کے جواب میں کپل کہتے ہیں کہ آپ جس کو ستا رہے ہیں وہ اتنا بھی برا نہیں ہے بس وہ وقت ہی برا تھا،آپ اس بات کو چھوڑیں اور شو پر آجائیں ،ریڈ مارنے ہی آجائیں جس پر اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس کی ریڈ ان لوگوں کے ہاں پڑتی ہے جن کی انکم ہوتی ہے۔

اداکار اجے دیوگن فون پر کپل شرما سے بات ختم کرنے بعد شائقین سے کہتے ہیں کہ آنا ہی پڑے گا اپنا کپل پورے انڈیا کے لئے کچھ لارہا ہے۔ یہ شو 25 مارچ کو نشر کیا جائے گا جس میں اداکار اجے دیوگن پہلے بطور مہمان شرکت کریں گے۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 10:20:06