اچھی اور معیاری فلموں کا انتظار ہے، راج پال یادوو

پیر 19 مارچ 2018 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار راج پال یادوو نے کہا ہے کہ انہیں اچھے اور معیاری سکرپٹ پر مبنی فلموں کا انتظار ہے، اپنا تمامفلمی کیریئر مصروفیت میں گزارنے پر بے حد خوشی ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راج پال یادوو نے کہا ہے کہ میں سیکھنے کے لئے آیا تھا اور اب لوگ مجھے بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں، مجھے خوشی ہے کہ میں نے آج تک جو بھی کام کیا اس میں مجھے کامیابی ملی جبکہ مجھے اپنا تمام فلمی کیریئر مصروفیت میں گزارنے پر بے حد خوشی ہوں اور کیریئر کے اس دور میں مزید اچھے اور معیاری سکرپٹ پر مبنی فلموں کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ زندگی ہے اور زندگی بھر کچھ نہ کچھ حاصل کرنے کی جدوجہد رہتی ہے، مجھے خوشی ہے کہ میں نے کچھ ایسا کام کیا ہے جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اداکار راج پال یادوو فلم ’’چھپ چھپ کے‘‘، ’’ہیرا پھیری‘‘، ’’پھر ہیرا پھیری‘‘، ’’بھول بھلیاں‘‘، ’’بھاگم بھاگ‘‘ اور دیگر میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 11:20:07