رانی مکھرجی نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں

بدھ 21 مارچ 2018 22:17

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء)بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی 21مارچ 1978 میں پیدا ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نی1997 میں فلم راجا کی آئے گی بارات سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا جسے باکس آفس پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد 1998 میں فلم غلام میں رانی مکھرجی نے اداکار عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا جو کامیاب فلم ثابت ہوئی اور اسی سال فلم کچھ کچھ ہوتا ہے ان کے کیریئر کی سپر ہٹ فلم رہی۔

ان کی معروف فلموں میں ساتھیا، کوئی مل گیا، ہم تم ، کبھی الوداع نہ کہنا ،مجھ سے دوستی کرو گی، چلتے چلتے، بلیک، تلاش اور دیگر شامل ہیں، انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ اداکارہ رانی مکھرجی فلم ہچکی اور زیرو میں دکھائی دیں گی۔۔
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 22:17:50