جیکولین، مادھوری کے گانے پر ڈانس کرکے پھنس گئیں

جمعرات 22 مارچ 2018 16:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2018ء)بالی وڈ ہاٹ گرل جیکولین فرنینڈس اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ریس تھری کی شوٹنگ کے لیے ابوظہبی میں موجود ہیں۔جیکولین فرنینڈس نے دراصل بالی وڈ کی ڈانس گرل مادھوری ڈکشٹ کی 1988میں آنے والی ایکشن تھرلر فلم تیزاب کے گانے ’’ایک، دو، تین ‘‘کے ریمیک گانے پر نئی فلم باغی 2 میں پرفارمنس کی۔

(جاری ہے)

گانے کی ویڈیو کو 3 دن میں ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، انتہائی خراب اور نیم برہنہ ڈانس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔گانے کو 1988 میں تیزاب فلم میں شامل کرنیوالے ڈائریکٹر این چندرا اور اس گانے کی پہلی کوریو گرافر سوراجی خان نے جیکولین فرنینڈس کے رقص کو جنسی عمل سے مشابہ قرار دیدیا ہے ۔این چندرا اور سوراجی خان نے جیکولین فرنینڈس اور باغی 2 کی ٹیم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان بھی کردیا۔
وقت اشاعت : 22/03/2018 - 16:00:17