رنبیر ہندوستانی مارشل آرٹس سیکھیں گے

ہفتہ 24 مارچ 2018 13:42

رنبیر ہندوستانی مارشل آرٹس سیکھیں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2018ء)بالی وڈ اداکار رنبیر کپور فلم ’’براہمسترا ‘‘ کے لئے ہندوستانی مارشل آرٹس کی مختلف مہارتیں سیکھیں گے۔

(جاری ہے)

وہ فلم کی عکسبندی کے لئے بلغاریہ میں موجود ہیں جس کے بعد وہ فلم میں اسٹنٹس اور ایکشن مناظر کی عکسبندی کے لئے ہندوستانی مارشل آرٹس کی چند مہارتیں جن میں کالاریپایٹو اور ورما کالائی شامل ہیں ،سیکھیں گے جبکہ ہوین لنگلون کی بنیادی تربیت بھی لیں گے جو مسلح اور غیر مسلح لڑائی پر مشتمل ہے۔ ہدایتکار ایان مکھرجی کی فلم ’’براہمسترا ‘‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں امیتابھ بچن اور مونی رائے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/03/2018 - 13:42:06

Rlated Stars :