انجلینا جولی کی جہاز اٴْڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ویڈیو نے انجلینا کے مداحوں کوبے حدمتاثر کیا ،ْ انجلینا ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنی رہیں

ہفتہ 21 اپریل 2018 11:50

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) ہالی وڈ اداکارانجلینا جولی اداکار ی کے ساتھ ایڈونچر کی بھی شوقین نکلیں جن کی جہاز اٴْڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

42 سالہ اداکارہ انجلینا جولی نے اپنی نئی آنیوالی ڈاکیومینٹری کی ریکارڈنگ کے دوران چھوٹا مسافرطیارہ اٴْڑایا اور نہایت پر اعتمادی سے زمین سے کئی فٹ بلندی پر فضائوں میں اٴْڑان بھرتی دکھائی دیں۔ویڈیو نے انجلینا کے مداحوں کوبے حدمتاثر کیا اور انجلینا ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنی رہیں۔

وقت اشاعت : 21/04/2018 - 11:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :