- Home
- شوبز
- فلمساز، اداکار اور ڈرامہ پروڈیوسر ہمایوں سعید اداکار و ہدایت کار شان شاہد کی ڈائریکشن میں کام ..
فلمساز، اداکار اور ڈرامہ پروڈیوسر ہمایوں سعید اداکار و ہدایت کار شان شاہد کی ڈائریکشن میں کام کرنے کیلئے رضامند
ہفتہ 29 مارچ 2014 13:20
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء)فلمساز، اداکار اور ڈرامہ پروڈیوسر ہمایوں سعید اداکار و ہدایت کار شان شاہد کی ڈائریکشن میں کام کرنے کیلئے رضامند ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں ایک ملاقات میں رائٹر پرویز کلیم اور شان نے ہمایوں سعید کو فلم کی کہانی سنائی تو وہ شان کی آفر کو رد نہ کرسکے، انہوں نے فلم ارتھ ٹو میں کام کرنے کا اشارہ دیدیا۔
ہمایوں سعید اور شان پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے، فلم کی دیگر کاسٹ میں عمائمہ ملک اورعظمیٰ علی خان نمایاں ہیں۔(جاری ہے)
فلم ارتھ ٹو کی عکسبندی کا آغاز اب اپریل کے آخری ہفتے میں ہوگا اور اسے لاہور اور اسلام آباد میں شوٹ کیا جائے گا۔یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ہمایوں سعید نے شان کی فلم میں کام کرنے کیلئے اپنی دیگر فلموں کا شیڈول بھی ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ اس فلم کے لیے ہمایوں سعید کو منہ مانگا معاوضہ دیا جائے گا۔اس کے علاوہ اداکار شان ہدایتکار شمعون عباسی کی کئی برسوں سے زیر تکمیل فلم گدھ میں ہمایوں سعید کی جگہ شامل ہوگئے ہیں جبکہ عائشہ خان کی جگہ ایمان علی کی چھوٹی بہن اور اداکارعابد علی کی بیٹی رائما کو اہم کردار کیلئے سائن کیا گیا ۔
Rlated Stars :
ہمائمہ ملک
Humaima Malik
ہمایوں سعید
Humayun Saeed
شمعون عباسی
Shamoon Abbasi
ایمان علی
Iman Ali
عابد علی
Abid Ali
شان شاہد
Shaan Shahid
عائشہ خان
Ayesha Khan
Famous Showbiz Stars
Shania Twain
Ayesha Omer
Azra Aftab
Aamir Jamal
Saira Khan
Jamie Bell
Loan Chabanol
Paul Bettany
Abida baig
Naveen Waqar
Shamim Ara
Aasia Begum
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ