سلمان خان نے فلم کی نمائش سے قبل بزنس کے متعلق پیش گوئی کو احمقانہ رویہ قراردیدیا

منگل 14 جون 2016 14:07

سلمان خان نے فلم کی نمائش سے قبل بزنس کے متعلق پیش گوئی کو احمقانہ رویہ قراردیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون ۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹارسلمان خا ن کا کہنا ہے کہ ان کے نزدیک فلم کی نمائش سے قبل اس کے بزنس کے متعلق پیشن گوئیاں احمقانہ باتیں ہیں۔ حال ہی میں سپر سٹار نے لیڈنگ ڈیلی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فلم کی کمائی سے متعلق اندازے لگانا احمقانہ ہیں کیونکہ عام طور پر لوگ کسی بھی اداکار کی ایک فلم کے کاروبار کا موازنہ اگلی فلم سے کرتے ہیں جو کہ ان کی نظرمیں فضول ہے۔

(جاری ہے)

ان کی فلم جے ہو کو نسبتا ناکام کہا جاتا ہے حالانکہ اس فلم کا ایک اوسط ٹکٹ 150 روپے کا تھا اور اس نے 138 کروڑ کا بزنس کیا تھا جو کہ کسی طور بھی کم نہیں تھا۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم کی کامیابی یا ناکامی کا دارو مدار ناظرین پر ہوتا ہے لیکن لوگ کاروباری لحاظ سے کسی بھی اداکارکی دو فلموں کا موازنہ کرکے ہٹ اور فلاپ ہونے کا موازنہ کرتے ہیں۔ واضح رہے سلمان خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم سلطان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ سلمان خان کی سلطان رواں سال عید الفطر کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 14/06/2016 - 14:07:42

Rlated Stars :