سٹیج فحاشی نہیں منفرد کام سے ہی مزید مضبوط ہو سکتا ہے‘ہنی شہزادی

اتوار 26 مارچ 2017 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ سٹیج فحاشی نہیں منفرد کام سے ہی مزید مضبوط ہو سکتا ہے ،سٹیج فنکار دوسروں کو ہنسانے اور ان کو تفریح کی فراہمی کیلئے جو محنت کرتے ہیں اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

آئی این پی سے خصوصی گفتگو میں ہنی شہزادی نے کہاکہ سٹیج ڈراموں کی کامیابی میں ڈانس کا اہم کردار ضرور ہوتا ہے لیکن فحاشی سے صرف سٹیج کی نہیں بلکہ فنکاروں کی بھی بدنامی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے سٹیج پر ہمیشہ کچھ نیا کیا ہے جس کی وجہ سے شائقین میری پرفارمنس کو پسند کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر ہر فنکار کچھ منفرد کرتے تو سٹیج انڈسٹری کو چٹان سے زیادہ مضبوط اور خوشحال بنایا جا سکتا ہے ۔

وقت اشاعت : 26/03/2017 - 12:50:38