پوجا بھٹ نے ”پیار“ کی خاطر ” عاشقی“ چھوڑی

ہفتہ 4 جولائی 2015 15:34

پوجا بھٹ نے ”پیار“ کی خاطر ” عاشقی“ چھوڑی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ وہدایتکارہ پوجا بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی محبت کی خاطر فلم عاشقی میں کام کی پیشکش ٹھکرائی تھی۔ فلم عاشقی ان کے والد مہیش بھٹ کا پروجیکٹ تھا جس میں راہول رائے، انو اگروال اور دیپک تیوری نے کام کیا تھا۔ اس فلم کو موسیقی کی بدولت آج بھی بالی ووڈ کی یادگار ترین فلموں میں شامل کیا جاتا ہے۔

پوجا بھٹ کہتی ہیں کہ وہ بارہ برس کی عمر سے ایک لڑکے سے پیار کرتی تھیں۔ 16برس کی عمر میں انہوں نے اس سے ملاقاتیں بھی شروع کردیں۔ اگلے برس پوجا بھٹ نے فلم ڈیڈی سائن کی اور اس سے اگلے برس انہیں دل ہے کہ مانتا نہیں کی پیشکش ہوگئی۔ پوجا بھٹ کہتی ہیں کہ ان کے بوائے فرینڈ نے اس وقت تک کا وقت کافی تحمل سے گزارا تھا تاہم پھر اس نے انہیں دھمکی دی کہ وہ کسی اداکارہ سے شادی نہیں کرے گا، اس لئے اگر میں اس سے شادی کرنا چاہتی ہوں تو مجھے فلم انڈسٹری چھوڑنا ہوگی۔

(جاری ہے)

پوجا کہتی ہیں کہ وہ محبت میں دیوانی تھیں، اس لئے یہ فلم چھوڑ دی۔ فلم کے پروڈیوسر اور ان کے چچا مکیش بھٹ نے ان کے والد سے بھی شکایت کی تاہم پوجا کی ناں کو کوئی ہاں میں نہ بدل سکا۔ پوجا کو اپنی محبت بھی نہ ملی اور اب انہیں پچھتاوا ہے کہ انہیں پیار کی خاطر عاشقی نہیں چھوڑنی چاہئے تھی۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 15:34:46

Rlated Stars :