اداکاری کے علاوہ گلوکاری کو بھی بطور کیریئر اپنانے پر خوشی ہے،شردھا کپور

منگل 28 نومبر 2017 16:03

اداکاری کے علاوہ گلوکاری کو بھی بطور کیریئر اپنانے پر خوشی ہے،شردھا کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہانہیںاداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری اور موسیقی کو بھی بطور کیریئر اپنانے پر خوشی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے چند ہی گانے گائے ہیں جن پر وہ مداحوں کی طرف سے مثبت ردعمل پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا محوس ہوتا ہے جیسے میں نے پہلے سے ہی موسیقی کو بھی بطور کیریئر اپنایا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انھیں اداکاری اور موسیقی دونوں پسند ہیں اوران میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔

وقت اشاعت : 28/11/2017 - 16:03:14

Rlated Stars :