اردو کے ممتاز شاعر ،صحافی افسر صدیقی امروہوی کی34 ویں برسی کل منائی جائے گی

جمعرات 8 فروری 2018 16:16

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) اردو کے ممتاز شاعر ،محقق اور صحافی افسر صدیقی امروہوی کی34 ویں برسی کل 9فروری بروز جمعة المبارک کو منائی جائے گی وہ9 دسمبر1896 کو امروہہ ہندوستان میںپیدا ہوئے ان کااصل نام منظور احمد صدیقی تھا 1935میں انہوں نے ماہنامہ تنویر جاری کیا اور 1962 میں انہوں نے انجمن ترقی اردو پاکستان سے وابستگی اختیار کی اور قلمی کتابوں کی تفصیلی فہرست کی تیاری پر معمور ہوئے ان کی تصانیف میں ’’برق تحیل، تابش خیال، رباعیات افسر ،شہاب تخیل ‘‘ کے نام شامل ہیں وہ 9فروری 1984کو وفات پاگئے تھے۔
وقت اشاعت : 08/02/2018 - 16:16:21