پرینکا چوپڑا سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم"پدما وتی" کا حصہ ہوں گی

جمعرات 27 اپریل 2017 12:38

پرینکا چوپڑا سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم"پدما وتی" کا حصہ ہوں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء)بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کے بارے میں خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وہ بھی سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم"پدما وتی" کا حصہ ہوں گی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرینکا چوپڑا آج کل اپنی نئی فلم"بے واچ"کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔اس کے علاوہ وہ اپنی نئی فلم کے سکرپٹ کو بھی پڑھ رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

پرینکا چوپڑا کے بارے میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ وہ سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم"پدماوتی" کا بھی حصہ ہوں گی ۔فلم میں دیپکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔اس کے علاوہ فلم میں شاہد کپور راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ علائو الدین خلیجی کا کردار ادا کریں گے ۔جبکہ پرینکا کا اس بارے میں کہنا ہے کہ سنجے سر میر ے بہت پسندیدہ ہیں ۔

وقت اشاعت : 27/04/2017 - 12:38:13

Rlated Stars :