کنگنا رناوت فلم ’’مانی کرنیکا‘‘کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئیں

جمعرات 20 جولائی 2017 12:45

کنگنا رناوت فلم ’’مانی کرنیکا‘‘کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئیں
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) بالی وڈ داکارہ کنگنا رناوت فلم ’’مانی کرنیکا‘‘کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت حیدرآباد میں فلم ’’مانی کرنیکا: دا کوئین آف جھانسی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور فلم کے ایک منظر میں اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ تلوارکے ساتھ لڑنا تھاکہ اس دوران ماتھے پر تلوار لگنے سے زخمی ہو گئیں جس پر انہیں فوری طور پر قریبی اپولو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں آئی سی سی یو میں رکھا گیا ۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے ماتھے کا زخم بہت گہرا تھا ،انہیں ماتھے پر 15 ٹانکے لگے ہیں اور کچھ روز انہیں دیکھ بھال کے لئے ہسپتال میں رکھا جائے گا۔

وقت اشاعت : 20/07/2017 - 12:45:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :