ارجن رام پال اور سیف علی خان کی فلموں کے ٹاکرے کا خطرہ ٹل گیا

جمعہ 18 اگست 2017 14:30

ارجن رام پال اور سیف علی خان کی فلموں کے ٹاکرے کا خطرہ ٹل گیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)بالی وڈ اداکار ارجن رام پال اور سیف علی خان کی فلموں کے ٹاکرے کا خطرہ ٹل گیا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجن رام پال کی فلم ’’ڈیڈی‘‘ اور سیف علی خان کی فلم ’’کالا کانڈی‘‘ کے کلیش کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم ’’ڈیڈی‘‘کو پہلے ہی تاخیر کا سامنا رہا ہے اور اب فلم 8ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ شیڈول کے مطابق فلم ’’کالا کانڈی‘‘کو بھی8ستمبر کو ہی ریلیز ہونا تھا لیکن سنسر بورڈ کی جانب سے اس کے کچھ مناظر پر اعتراض کے باعث اس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے ۔فلم کی نئی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 18/08/2017 - 14:30:42

Rlated Stars :