کرسٹن سٹیورٹ نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں

پیر 9 اپریل 2018 12:18

کرسٹن سٹیورٹ نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ 9 اپریل 1990ء میں لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1999ء میں متعدد فلموں کے چھوٹے کرداروں سے کیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد انہوں نے 2002ء میں تھرلر فلم پینک روم میں پہلی بار مرکزی کردار ادا کیا جس پر انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا، ان کی معروف فلموں میں ویلکم ٹو دا ریلیز، آن دا روڈ، کیمپ ایکسرے، کلائوڈز آف دا سلس ماریا، سرٹین ویمن،سٹل الیس، ایڈونچر لینڈ، دا رن اویزاور دیگر شامل ہیں۔ انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز ملے۔

وقت اشاعت : 09/04/2018 - 12:18:04