- Home
- شوبز
- ایسے ڈیٹا بیس کی تیاری ضروری ہے جو فنکاروں میں امدادی رقوم کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے ، ..
ایسے ڈیٹا بیس کی تیاری ضروری ہے جو فنکاروں میں امدادی رقوم کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے ، عرفان صدیقی
بیت المال نے افتخار قیصر، نصرت آر ا اور شاکر شجاع آبادی سمیت فن سے وابستہ افراد کی بھرپور مدد کی ، عابد وحید شیخ
منگل 14 مارچ 2017 23:37
(جاری ہے)
قومی تاریخ وادبی ورثہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر اور کمیٹی کے سربراہ عرفان صدیقی نے کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم فن کاروں کی مدد کے لئے ایک ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں ان کی عزت نفس کا بھرپور خیال رکھا جائے اور کم سے کم وقت میں مطلوبہ مدد ان تک پہنچائی جائے۔
عرفان صدیقی نے ایک ایسے ڈیٹا بیس کی تیاری پر زوردیا جو ملک بھر کے فنکاروں کی تفصیلات پر مشتمل ہو اور جس کے ذریعے امدادی رقوم کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جاسکے۔ اجلاس میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے متعلقہ سیکریڑی صاحبان کے علاوہ ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ، چیئرمین مرکزی فلم سنسر بورڈ مبشر حسن، پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل جمال شاہ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے سیکرٹری انجینئر عامر حسن کے علاوہ نادرا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت ہاسنگ اور وزارت اطلاعات کے حکام نے بھی شرکت کی۔ عرفان صدیقی نے کمیٹی کو بتایا کہ جامع اور قابل عمل سفارشات پر مشتمل رپورٹ اس ماہ کے آواخر تک وزیراعظم کو پیش کر دی جائے گی۔ اس موقع پر ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ بیت المال نے نامور فنکاروں افتخار قیصر، نصرت آرااور شاکر شجاع آبادی سمیت فن سے وابستہ افراد کی بھرپور مدد کی ہے اور ان کے علاج معالجے کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Natalie Dormer
Eliza Dushku
Hamid Rana
Theo James
Madiha Iftikhar
Anum Fayyaz
Ashley Benson
Jeetendra
Natalie Martinez
Zia Mohyeddin
Ragini
Gal Gadot
Showbiz News In Urdu
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
-
کنگنا رناوت خود کا امیتابھ سے موازنے کرنے کے بیان پر ڈٹ گئیں
-
میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو
-
امتیازعلی کی شاہد اور کرینہ کے بریک اپ پر لب کشائی
-
فہد فاصل نے رنبیر کپور کو بھارت کا بہترین اداکار قرار دیدیا
-
فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف