بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل گوہر خان کی ریمپ پر واک

بدھ 29 مارچ 2017 13:20

بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل گوہر خان کی ریمپ پر واک
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل گوہر خان نے "انڈیا شوکیس ویک" کے آخری دن ریمپ پر واک کی ۔گوہر خان ریمپ پردلہن کے لباس میں نظر آئیں جو کہ بہت ہلکا اور مختلف تھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گوہر خان کا کہنا تھا کہ میں شکر گزار ہوں کہ مجھے بھاری لہنگا نہیں پہنناپڑا ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس لباس میں سب سے اچھی چیز اس کی جیبیں لگیں ہیں ۔وہ اس لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آج کل وہ اپنی نئی آنے والی فلم جو وہ ودیا بالن کے ساتھ کر رہی ہیں کی پروموشن میں مصروف ہیں ۔

وقت اشاعت : 29/03/2017 - 13:20:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :