بطور گلوکارہ اپنی پہچان بنانا بہت مشکل کام تھا‘

ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنچنے کی بجائے اپنے کام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے‘صائمہ اختر

بدھ 13 دسمبر 2017 13:59

بطور گلوکارہ اپنی پہچان بنانا بہت مشکل کام تھا‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) گلوکارہ صائمہ اختر نے کہا ہے کہ موسیقی بھی روح کی غذا ہے۔گلوکاری کا شوق ورثے میں ملا ہے۔بطور گلوکارہ اپنی پہچان بنانا بہت مشکل کام تھا۔میں ہمیشہ اپنے کام کی طرف توجہ دیتی ہوں ۔میرا یہاں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ہمیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنچنے کی بجائے اپنے کام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

شہرت اور عزت محنت کی بدولت حاصل ہو تی ہے نہ کے دوسروں پر تنقید کرنے لوگوں میں مقام بنایا جا سکتا ہے۔اپنے ایک انٹر ویو میں صائمہ اختر نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے مجھے او ایس کٹیگری میں شامل کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔دس سال کی عمر سے ہی میں نے باقاعدہ گلوکاری شروع کردیے تھی۔مجھے آج جو مقام اور شہرت ملی ہے اس میں میری والدہ کا اہم رول ہے انہوں نے ہر موقعہ پر میری رنمائی کی ہے۔میں ہمیشہ سیکھنے کے عمل کو ترجیحی دیتی ہوں۔
وقت اشاعت : 13/12/2017 - 13:59:55