ببو برال کی وفات کے بعد معصوم بیٹی تعبیر کی زندگی تباہ ہوگئی
ببو برال کی وفات کے بعد ان کا خاندان شدید مفلسی کا شکار، معروف کامیڈین ’’ببو برال‘‘ کی کی بیٹی تعبیر برال کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو نوجوان دیکھتے ہی رہ گئے، مرحوم کامیڈین کی بیوہ ثوبیہ، اپنی 17 سالہ بیٹی تعبیر کو سکول سے نکلوا کر سٹیج پر پرفارم کروانے پر مجبور ہو گئیں
پیر 16 اپریل 2018 11:55
(جاری ہے)
‘‘تعبیر برال لاہور کے سٹی سکول میں او لیولز کی طالبہ تھیں تاہم والد کی موت کے بعد ان کا گھرانہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گیا۔
معروف کامیڈین کی بیوہ اپنی دو بیٹیوں اور دو بیٹوں کے ساتھ لاہور میں 545 گز کے کرائے کے مکان میں رہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل اتنے کٹھن حالات کا کبھی سامنا نہیں کیا۔مشہور کامیڈین ببو برال کی بیٹی کی تصاویر منظرعام پر آئیں تو پاکستانی نوجوان آنکھیں جھپکنا بھول گئے لیکن وہ آج کل کیا کر رہی ہیں یہ جان کر کوئی بھی آنسوؤں پر قابو نہ رکھ پایادوسری جانب تعبیر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کیلئے پرعزم ہیں۔ خیال رہے کہ ایک مرتبہ وہ سٹیج پرفارمنس کے دوران زخمی بھی ہو گئی تھیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے شہر کے مختلف تھیٹرز میں پرفارمنس جاری رکھی۔ اس بارے میں تعبیر کا کہنا تھا کہ ’’میری کہنی زخمی ہو گئی تھی اور اس کی وجہ سے مجھے تکلیف بھی تھی، لیکن میں نے آرام پر اپنے خاندان کیلئے پیسہ کمانے کو ترجیح دی۔‘‘تعبیر کا مزید کہنا تھا کہ ’’میرے والد کی موت کے بعد ہمارے کسی رشتے دار نے ہماری خبر تک لینے کی کوشش نہیں کی۔ ایسے میں، میں ہی اپنی چھوٹی بہنوں کی تربیت اور تعلیم کی ذمہ دار ہوں۔‘‘ سٹیج پر آمد سے قبل تعبیر نے گھر پر بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کا سلسلہ بھی شروع کیا تھا لیکن اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ان کے گھرانے کا گزربسر بہت مشکل تھا، اس لئے مجبوراً انہیں سٹیج پر فارم کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Malaika Arora Khan
Hameed Shaikh
Aishwarya Rai Bachchan
Anushka Sharma
Joseph Mazzello
Humera Arshad
Milo Ventimiglia
khalil ur rehman qamar
Ellen Pompeo
Lisa Haydon
Sanam Saeed
Keith Stanfield
Showbiz News In Urdu
-
پروڈیوسر ،ڈائریکٹر شعیب ہاشمی کی برسی 15 مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
اردو کے نامور شاعر اور مزاح نگار سیّد ضمیرجعفری کی 25ویں برسی 12مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
سال مجھے ہندی فلموں سے کوئی آفر ہی نہیں ملی،اداکارہ جیوتیکا
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع