
ببو برال کی وفات کے بعد معصوم بیٹی تعبیر کی زندگی تباہ ہوگئی
ببو برال کی وفات کے بعد ان کا خاندان شدید مفلسی کا شکار، معروف کامیڈین ’’ببو برال‘‘ کی کی بیٹی تعبیر برال کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو نوجوان دیکھتے ہی رہ گئے، مرحوم کامیڈین کی بیوہ ثوبیہ، اپنی 17 سالہ بیٹی تعبیر کو سکول سے نکلوا کر سٹیج پر پرفارم کروانے پر مجبور ہو گئیں
پیر 16 اپریل 2018 11:55

(جاری ہے)
‘‘تعبیر برال لاہور کے سٹی سکول میں او لیولز کی طالبہ تھیں تاہم والد کی موت کے بعد ان کا گھرانہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گیا۔
معروف کامیڈین کی بیوہ اپنی دو بیٹیوں اور دو بیٹوں کے ساتھ لاہور میں 545 گز کے کرائے کے مکان میں رہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل اتنے کٹھن حالات کا کبھی سامنا نہیں کیا۔مشہور کامیڈین ببو برال کی بیٹی کی تصاویر منظرعام پر آئیں تو پاکستانی نوجوان آنکھیں جھپکنا بھول گئے لیکن وہ آج کل کیا کر رہی ہیں یہ جان کر کوئی بھی آنسوؤں پر قابو نہ رکھ پایادوسری جانب تعبیر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کیلئے پرعزم ہیں۔ خیال رہے کہ ایک مرتبہ وہ سٹیج پرفارمنس کے دوران زخمی بھی ہو گئی تھیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے شہر کے مختلف تھیٹرز میں پرفارمنس جاری رکھی۔ اس بارے میں تعبیر کا کہنا تھا کہ ’’میری کہنی زخمی ہو گئی تھی اور اس کی وجہ سے مجھے تکلیف بھی تھی، لیکن میں نے آرام پر اپنے خاندان کیلئے پیسہ کمانے کو ترجیح دی۔‘‘تعبیر کا مزید کہنا تھا کہ ’’میرے والد کی موت کے بعد ہمارے کسی رشتے دار نے ہماری خبر تک لینے کی کوشش نہیں کی۔ ایسے میں، میں ہی اپنی چھوٹی بہنوں کی تربیت اور تعلیم کی ذمہ دار ہوں۔‘‘ سٹیج پر آمد سے قبل تعبیر نے گھر پر بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کا سلسلہ بھی شروع کیا تھا لیکن اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ان کے گھرانے کا گزربسر بہت مشکل تھا، اس لئے مجبوراً انہیں سٹیج پر فارم کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کا نیا ویڈیو سونگ ” مہندی والی رات“ تیار ہوگیا جلد ریلیز کیا جائے گا
-
ذہنی صحت کی خاطر علیحدگی لی اب خوف میں مبتلا ہوگئی ہوں، شرمین علی
-
پاکستانی فلم دیمک نے ڈیلس میں جادو جگا دیا
-
شاہ رخ خان کے ساتھی اداکارپنکج دھیرچل بسے
-
ارباب اختیار! خدارا کراچی کی سڑکیں ٹھیک کرادیں، مصطفی قریشی
-
خاتون رقص کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی
-
معروف امریکی اداکارہ کو پاکستان آنے کی دعوت،اداکارہ نے اسے خوشی کے ساتھ قبول کرلیا
-
گٹکے کی تشہیر کے بعد اجے دیوگن نے شراب فروشی شروع کردی
-
فہد مصطفی کی مبینہ دوسری شادی کی افواہوں پر حرا سومرو کا ردعمل
-
ایوارڈزصرف جوان اداکاروں کے لیے ہوتے ہیں ، صبا فیصل
-
سجل علی اور یاسر حسین کی ایوارڈز شو میں نوک جھونک، ویڈیو وائرل
-
اداکارہ ماہرہ خان نے ٹی وی پر واپسی کا عندیہ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.