آفرین پری اور ہما علی نے اپنی خوبصورت رقص پرفارمنس سے ہلچل مچادی

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:01

آفرین پری اور ہما علی نے اپنی خوبصورت رقص پرفارمنس سے ہلچل مچادی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) اداکارہ آفرین پری اور ہما علی نے اپنی خوبصورت رقص پرفارمنس سے اسٹیج ڈرامہ میں ہلچل مچادی۔ بتایا گیا ہے کہ شالیمار تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’مولا خوش رکھے ‘‘میں اداکارہ ہما علی اور آفرین پرفارم کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب انہوںنے اپنے دلکش رقص پرفارمنس سے ڈرامہ بینوں سے زبردست داد حاصل کی ۔دونوں اداکارائوں کی رقص آئٹم پر ڈرامہ ہال میں موجود شائقین دونوں اداکارائوں کو بھرپور داد دیتے رہے ۔ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں شیزا بٹ ،ا نیشاخان ، اقرا ء چوہدری ، مختار چن ، حامد رنگیلا ، گڈو کمال ، اسد مکھڑ ا، عظیم وکی اور طوطی برال شامل ہیں ۔ڈرامہ کے رائٹر وڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں ۔

وقت اشاعت : 17/03/2018 - 13:01:46