ڈپٹی کمشنر کا الفلاح تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامے کے فحش اشتہارات کا نوٹس

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:01

ڈپٹی کمشنر کا الفلاح تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامے کے فحش اشتہارات کا نوٹس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور نے الفلاح تھیٹر میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامے کے فحش اشتہارات کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الفلاح تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ’’وکٹ اڑے گی ‘‘کی کاسٹ میں شامل اداکارائوں خوشبو ، ماہ نور ، سونیا سیٹھی ، منزہ ملتانی کے ڈرامہ اشتہارات میں ان کی تصویروں میں فحائشی کا عنصر نمایا ں ہے ۔جس پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے قبل بھی الفلاح تھیٹر کی انتظامیہ کو ڈی سی آفس کی جانب سے سخت کارروائی کاسامنا کرنا پڑاتھا جس کے بعد یہ سلسلہ ختم ہوگیا تھا ۔

وقت اشاعت : 17/03/2018 - 13:01:46