فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دیتا ہوں،شاہد کپور

منگل 2 مئی 2017 13:43

فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دیتا ہوں،شاہد کپور
ممبئی ۔ 25 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2017ء) بالی ود اداکار شاہد کپور نے کہا کہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا کوئی بھی بہانا ان کے لئے باعث خوشی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں فلموں کی عکسبندی کے بعد عارضی وقفے اور پروموشن کے دوران جو وقت ملتا ہے وہ فیملی کے ساتھ گزارتے ہیں، فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا کوئی بھی بہانہ انہیں ملے وہ ان کے لئے باعث مسرت ہے جیسے کسی چھوٹے بچے کو آئسکریم مل گئی ہو،اداکار کی نئی فلم پدما وتی ہے جو جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 02/05/2017 - 13:43:13

Rlated Stars :