اداکارادے چوپڑا سے شادی کی افواہیں نرگس فخری کی تردید کے باوجود زور پکڑ گئیں

بدھ 3 مئی 2017 13:37

اداکارادے چوپڑا سے شادی کی افواہیں نرگس فخری کی تردید کے باوجود زور پکڑ گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2017ء) بھارتی اداکارادے چوپڑا سے شادی کی افواہیں نرگس فخری کی تردید کے باوجود زور پکڑ گئیں‘ بھارتی میڈیا نے شادی کی تاریخیں دینا شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اورادے چوپڑا نے طویل عرصے تک رہنے والی قربتوں کے بعد تقریبا ایک سال پہلے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی تاہم دونوں کے درمیان فاصلے ایک بار پھر کم ہورہے ہیں، دونوں کو نیویارک میں ایک ساتھ نہ صرف دیکھا گیا بلکہ ان کی ایک ریزورٹ میں ملاقات بھی ہوئی ہے، صرف یہی نہیں گزشتہ روز ممبئی ائیرپورٹ پر بھی دونوں ساتھ ہی نظرآئے لیکن نرگس فخری نے میڈیا کو دیکھ کر اپنا منہ اسکارف سے ڈھک لیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان بڑھتی قربتیں شاید اس بات کا اشارہ ہیں کہ ادے اورنرگس بہت جلد شادی کرنے والے ہیں جب کہ ایک انٹرویو میں بھی نرگس کہہ چکی ہیں کہ ادے وہ شخص ہے جو ہمیشہ میری زندگی کا حصہ رہے گا اور پوری دنیا میں آج تک جتنے افراد سے ملی ہوں ان میں صرف اودے ہی انتہائی زبردست انسان ہے۔

(جاری ہے)

اپنی شادی کی خبروں پر نرگس فخری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو من گھڑت خبریں بنانے میں زیادہ دلچسپی ہے ‘ مجھے لگتا ہے کہ آپ لوگ میری شادی کے لیے مرے جارہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کسی سے شادی کرلوں۔ نرگس فخری کی ادے چوپڑا سے شادی کی خبروں میں کتنی صداقت ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا تاہم بھارتی میڈیا نے دونوں کی شادی کی تاریخیں دینا بھی شروع کردی ہیں۔

وقت اشاعت : 03/05/2017 - 13:37:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :