اکشے کمار کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا، ثناء خان

بدھ 10 مئی 2017 12:15

اکشے کمار کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا، ثناء خان
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ ثناء خان کا کہنا ہے کہ انہیں اکشے کمار کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ثناء نے حال ہی میں بالی وڈ اداکار اکشے کمار کے ساتھ فلم ’ٹوائلیٹ اک پریم کتھا ‘ میں کام کیا اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ ان کو اکشے کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا ہے اور یہ تجربہ ان کے لئے حیرت انگیز تھا۔ فلم میں اپنے کردار کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ فلم میں ان کی سپیشل اپیئرنس ہے اور وہ ایک دہاتی کا کردار ادا کر رہی ہیں جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

وقت اشاعت : 10/05/2017 - 12:15:48

Rlated Stars :