ڈرامہ سیریل "الیاس لم سم بی اے پاس "میںپاکستان کے چاروں صوبوں کے فنکاروں کے درمیان تعلقات اور محبتوں کو فروغ ملے گا، سید باقر حسین

پیر 15 مئی 2017 14:36

ڈرامہ سیریل "الیاس لم سم بی اے پاس "میںپاکستان کے چاروں صوبوں کے فنکاروں کے درمیان تعلقات اور محبتوں کو فروغ ملے گا، سید باقر حسین
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) پی ٹی وی پروڈیوسر سید باقر حسین نے طویل عرصے کے بعد مختلف شہروں اور صوبوں سے فنکار لے کر ڈرامہ سیریل الیاس (لم سم بی اے پاس) ریکارڈ کیا ہے۔ انہوں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ اس سے پاکستان کے چاروں صوبوں کے فنکاروں کے درمیان تعلقات اور محبتوں کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے تمام صوبوں کے فنکاروں کو بلا کر ڈرامے اور میوزک پروگرامز کرائے جاتے تھے۔

اس سلسلے کو دوبارہ فروغ دینے کی ضرورت ہے۔اس سے یک جہتی اور محبتوں کو فروغ ملے گا۔باقر حسین نے بتایا کہ ان کے ڈرامہ سیریل میں ملتان لاہور اسلام آباد اور پشاور سے اداکارائوں کو اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن ایک قومی ادارہ ہے اور ملک کی یکجہتی اور ترقی پر یقین رکھتا ہے۔
وقت اشاعت : 15/05/2017 - 14:36:40