شکتی کپور نے شردھا کپور کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اتوار 4 جون 2017 14:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) بالی وڈ کے مشہور ولن شکتی کپور نے والدین کی مرضی کے بغیر شادی کرنے والی لڑکیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر جذباتی ویڈیو پیغام جاری کرکے بیٹی شردھا کپور کو وارننگ دے ڈالی۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور فلمساز و اداکار فرحان اختر کی طویل عرصے سے معاشقے کی خبریں زیر گردش ہیں اور بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق شکتی کپور بیٹی کے فلمساز کے ساتھ تعلق پر سخت ناراض ہیں اسی لیے گزشتہ دنوں شکتی کپور بیٹی کو رات گئے فرحان اختر کے گھر سے زبردستی لے آئے تھے۔

مشہور ولن متعدد بار بیٹی کو فرحان سے تعلق پر سخت تنبیہ کر چکے ہیں لیکن اب پانی سر سے گزرتا دیکھ کر سوشل میڈیا پر والدین کی مرضی کے بغیر پیار و محبت کی شادیوں کے نقصانات پر جذباتی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔
وقت اشاعت : 04/06/2017 - 14:00:35