شردھا کپور نے بیڈمنٹن کی تربیت کے دوران بنائی گئی تصویر جاری کر دی

جمعرات 8 جون 2017 17:56

شردھا کپور نے بیڈمنٹن کی تربیت کے دوران بنائی گئی تصویر جاری کر دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2017ء)بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے بیڈمنٹن کی تربیت کے دوران بنائی گئی تصویر جاری کر دی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شردھا کپور آج کل اپنی نئی فلم جوکہ بھارتی بیڈ منٹن کھلاڑی سنہا نہاول کی زندگی پر بنائی جائے گی کے لئے بیدمنٹبن کی تربیت حاصل کر رہی ہین ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس ضمن میں بنائی گئی تصویر سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے۔فلم کے ہدایتکار امولی گپتا جبکہ پروڈیوسر بھوشان کمار ہیں۔یاد رہے کہ شردھا کی یہ دوسری فلم ہے جو کسی کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے اس سے پہلے انہوں نے فلم حسینہ میں ملکہ کا کردار ادا کیا ۔جو رواں سال جولائی میں سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

وقت اشاعت : 08/06/2017 - 17:56:50