سری دیوی اور انیل کپور مسٹر انڈیا 2 میں نظر آئیں گی

پیر 19 جون 2017 21:13

سری دیوی اور انیل کپور مسٹر انڈیا 2 میں نظر آئیں گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) بولی وڈ کی بلاک بسٹر مووی مسٹر انڈیا کو آج بھی فلمی شائقین نہیں بھولے، جب کہ اس فلم کے سیکوئل بنانے کی بھی کئی بار باتیں کی گئیں، جو آج تک سچ ثابت نہ ہوسکیں۔تاہم اب تازہ خبر یہ ہے کہ انیل کپور اور سری دیوی کی 20 سال پہلے 19987 میں ریلیز کی گئی فلم مسٹر انڈیا کے سیکوئل پر جلد کام شروع کردیا جائے گا۔

لیکن اس سے بھی بڑی خبر یہ ہے کہ اس فلم میں سری دیوی اور انیل کپور بھی ایک بار پھر نظر آئیںگے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبارکے مطابق سری دیوی اس وقت اپنی وانے والی فلم’موم‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، مگر ان کے شوہر اور فلم ساز بومی کپور نے ان کے لیے ایک اور فلم کا بندوبست کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بونی کپور نے مسٹر انڈیا کے سیکوئل پر کام شروع کردیا ہے، مگر اس پرکام کا باقاعدہ آغاز سری دیوی کے موم سے فارغ ہونے کے بعد شروع کیا جائے گا۔مسٹرانڈیا کے سیکوئل میں ہیرو اور ہیروئن کے لیے نئے اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا، جب کہ انیل کپور اور سری دیوی کو اس فلم میں دوسرے کردار دئیے جائیں گے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کن نئے اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا، اور اس فلم پر کب کام شروع ہوگا۔۔

وقت اشاعت : 19/06/2017 - 21:13:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :