کراچی میں سجی فلم’نامعلوم افراد ٹو‘ کی تعارفی تقریب

جمعرات 22 جون 2017 13:40

کراچی میں سجی فلم’نامعلوم افراد ٹو‘ کی تعارفی تقریب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) ’نامعلوم افراد‘ ایک بار پھر بڑی اسکرین پردھوم مچانے آرہے ہیں ، بلاک بسٹر فلم ’نامعلوم افراد‘ کا سیکوئل جلد آرہا ہے، نئی فلم ’نامعلوم افراد ٹو‘ کی تعارفی تقریب کراچی میں ہوئی۔

(جاری ہے)

بلاک بسٹر فلم ’نامعلوم افراد‘ نے 2014 میں بے حد دھوم مچائی تھی اور اب اس فلم کا دوسرا حصہ یعنی سیکوئل ’نامعلوم افراد ٹو‘کے نام سے بنایا گیا ہے۔کراچی کیمقامی سنیما میں اسٹا رکاسٹ کے ساتھ فلم کا ٹریلر لانچ کیا گیا۔ فلم کے اداکار تقریب میں بے حد پرجوش دکھائی دیئے۔مشہور ٹی وی اداکارہ مرینہ خان ’نامعلوم افراد ٹو‘ سے فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہی ہیں جبکہ ہانیہ عامر کی بھی بطور ہیروئن یہ پہلی فلم ہے۔

وقت اشاعت : 22/06/2017 - 13:40:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :