عابدہ پروین اور اسرار کا مشترکہ کلام پھول کھل جائیںسوشل میڈیا پر ریلیز

ہفتہ 8 جولائی 2017 15:16

عابدہ پروین اور اسرار کا مشترکہ کلام پھول کھل جائیںسوشل میڈیا پر ریلیز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ صوفیانہ کلام گائیک عابدہ پروین نے کہا کہ درگاہی کلام یعنی صوفیانہ کلام، اب کسی ایک خطے تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، پوری دنیا اس کلام میں داخل ہورہی ہے اور اسے قبول کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے فلمرنگریزا میں اپنے کلامپھول کھل جائیں کی ریلیز کے موقع پر سوشل میڈیا پر وڈیو میں کیا۔

عابدہ پروین اور اسرار کا مشترکہ کلامپھول کھل جائیں سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا، یہ کلام فلم رنگریزا کے میوزک کا حصہ ہے، اس کلام کی شاعری اسرار نے تحریر کی ہے جب کہ اس کی موسیقی جے علی نے ترتیب دی ہے۔ عابدہ پروین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے اور اسرار نے یہ کلام کچھ دن پہلے کیا تھا، یہ در گاہی رنگ کا کلام ہے، یہ صنف اب دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے، ہندوستان، پاکستان، انگلینڈ، امریکا ودیگر ممالک میں درگاہی کلام کی ایک آواز بلند ہے جو اللہ کی قوت سے قائم ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ میں فلم رنگریز کی ٹیم کو اس کلام کے لیے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔امید کرتی ہوں کہ یہ کلام لوگوں کو پسند آئے گا، ایک انسان پوری کائنات کے مترادف ہے، ایک فرد کو پسند آگیا گویا محنت وصول ہوگئی۔ عابدہ پروین نے امید ظاہر کی کہ اس کلام کی برکات سے فلم رنگریزا کو مزید رنگ لگے گا۔فلم رنگریزاموسیقی کے موضوع پر مبنی ہے جس کی کہانی جدید اور کلاسیکی موسیقی کے گرد گھومتی ہے، فلم میں کراچی میں مقیم قوال گھرانے کی کہانی قابل غور ہے جو عہد حاضر میں بھی اپنی روایات سے جڑے ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/07/2017 - 15:16:38

Rlated Stars :