میوزک کے شعبے میں بھی اچھا رسپانس ملا ہے : ادکارہ مہوش حیات

ہفتہ 8 جولائی 2017 18:37

میوزک کے شعبے میں بھی اچھا رسپانس ملا ہے : ادکارہ مہوش حیات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء)ادکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ایکٹران لا کی کامیابی کے بعد میں خود پربھاری ذمے داری محسوس کرنے لگی ہوں میوزک کے شعبے میں بھی اچھا رسپانس ملا ہے اورمستقبل میں مزید کام کرتی دکھائی دونگی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے کہا کہ ایک طرف تواپنے پرستاروں کی امیدوں پرآئندہ بھی پورا اترنے کے لیے کڑی محنت کرنا ہوگی اوردوسری جانب پاکستان فلم انڈسٹری کوانٹرنیشنل تک مارکیٹ لے جانے کے لیے ایسا کام کرنا ہوگا جوہراعتبار سے بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق ہو۔ میں نے توابھی سے اس سلسلہ میں کام شروع کردیا ہے۔

وقت اشاعت : 08/07/2017 - 18:37:04