سری دیوی کی سالگرہ کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں

جمعہ 18 اگست 2017 19:00

سری دیوی کی سالگرہ کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء)بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی سالگرہ کی تصاویر ٹوئٹر پر منظر عام پر آ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سری دیوی جنہوں نے اپنی زندگی 54 بہاریں دیکھ لی ہیںکی سالگرہ کی تصاویر سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منظر عام پر آ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں اداکارہ دیگر فلمی ستاروں جن میں اداکار رانی مکھرجی،ایشوریہ رائے،ودیا بالن ،شبانہ اعظمی،ٹینا امبانی،ریکھا ،کرن جوہر اور منیش ملہوترا کے ہمراہ کیک کاٹتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں،ان کی اس سالگرہ کی تقریب کی میزبانی ان کے قریبی دوست فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے کی۔

اداکارہ کی آخری ریلیز ہونے والی فلم مام ہے جس میں ان کی اداکاری کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا،فلم نے درمیانے درجے کا بزنس کیا۔
وقت اشاعت : 18/08/2017 - 19:00:12