آشا بھوسلے نے زندگی کی 84 بہاریں دیکھ لیں

جمعہ 8 ستمبر 2017 13:26

آشا بھوسلے نے زندگی کی 84 بہاریں دیکھ لیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2017ء) بالی وڈ گلوکارہ آشا بھوسلے نے زندگی کی 84 بہاریں دیکھ لیں۔ باھتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکارہ آشا بھوسلے 8 ستمبر 1933 ء میں پیدا ہوئیں ،انہوں نے 1943 ء میں پہلی مراٹھی فلم کے لئے گانے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جو 6 دہائیوں پر مشتمل ہے ،بعد ازاں انہوں نے 1948 ء میں بنائی گئی ہندی فلم ’’چنریا‘‘ کا گانا ’’ ساون آیا‘‘ گیا ، انہوں نے 2013 ء میں ہندی فلم میں پہلی بار اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ،انہوں نے متعدد فلموں کے لئے گانے گائے جو سپر ہٹ ثابت ہوئے جنہیں آج بھی انہیں سنا جاتا ہے،انہیں گلوکاری کے شعبے میں اعلی خدمات پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ہرے راما ہرے کرشنا دم مارو دم‘‘ ، ’’پیا تو اب تو آجا‘‘ ، ’’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو‘‘ ، ’’دل چیز کیا ہے‘‘، ’’پیار تو نے کیا کیا‘‘ اور دیگر متعدد سپر ہٹ گانے گائے۔
وقت اشاعت : 08/09/2017 - 13:26:52

Rlated Stars :