ہالی وڈ فلم اونلی دی بریو کا نیا ٹریلر جاری

اتوار 17 ستمبر 2017 15:11

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) ہالی وڈ فلم اونلی دی بریو کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا،امریکی میڈیا کے مطابق فلم اونلی دی بریو کا نیا ٹریلر سماجی ویڈیوز کی ویب سائٹ یو ٹیوب پر جاری ہو چکا ہے،فلم کی اہم کاسٹ میں مائلز ٹیلر،جوش برولن،ٹیلر کیچ،جینیفر کونلی اور اینڈی میک ڈویل شامل ہیں،فلم کی کہانی سال2013ء میں پیش آنے والے واقعہ کی ہے جس میں ایریزونا میں لگی آگ بجھانے کی کوشش میں 19 فائر فائٹرز جان کی بازی ہار جاتے ہیں،فلم 20اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 17/09/2017 - 15:11:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :