مجھے اذان سے محبت‘مسجد جانا اچھا لگتا ہے‘کنگنا رناوت کے بیان سے بھارتی غصے سے آگ بگولا

بدھ 4 اکتوبر 2017 12:21

مجھے اذان سے محبت‘مسجد جانا اچھا لگتا ہے‘کنگنا رناوت کے بیان سے بھارتی غصے سے آگ بگولا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء) بھارت لبرل ازم کا پرچار کرتا ہے مگر وہاں ہندو انتہا پسندی بھی عروج پر ہے، مسلمانوں کو اور دیگر اقلیتوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روکا جانا معمول کی بات ہے، یہاں تک بھارتی اداکار بھی مسلمانوں کی مذہبی رسومات کو تنقید کا نشانہ بنانے رہے ہیں،رواں سال اپریل میں معروف بھارتی پلے بیک سنگر سونو نگم کا اذان کے حوالے سے متنازعہ بیانبھی سامنے آیا تھا ، مگر اب مشہور ادکارہ کنگنا رناوت نے اذان کے حوالے بیان دے کر ناقدین کے منہ بند کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنارناوت کا کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر اذان سے محبت ہے، جب ہم تنو ویڈز منو کی لکھنو میں شوٹنگ کر رہے تھے تو پانچوں وقت مجھے اذان کی آواز سنائی دیتی تھی جو میرے کانوں کو انتہائی بھلی محسوس ہوتی تھی ، مجھے یوں لگتا تھا کہ میں خود سے گفتگو کر رہی ہوں۔کوئی بھی مذہبی سرگرمی ہو مجھے پسند ہے، مجھے مسجد میں جانا اچھا لگتا ہے اور میں اس کے ساتھ ساتھ مندر اور چرچ بھی جاتی ہوں۔
وقت اشاعت : 04/10/2017 - 12:21:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :