دیپیکا پڈوکون کی گوری اور نینیکا کے 2018 ء کے لئے ملبوسات کی نمائش

جمعرات 5 اکتوبر 2017 14:26

دیپیکا پڈوکون کی گوری اور نینیکا کے 2018 ء کے لئے ملبوسات کی نمائش
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ممبئی میں فیشن شو میں معروف ڈیزائنر گوری اور نینیکا کے 2018 ء کے ملبوسات کی نمائش کی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون نے فیشن شو میں گوری اور نینیکا کے 2018 ء کے موسم گرما اور بہار کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش کی ،انہوں نے سفید اور گلابی رنگ کا اونی گائون پہن رکھا تھا جبکہ بال کا ڈھیلا جوڑا بنا رکھا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔

وقت اشاعت : 05/10/2017 - 14:26:02

Rlated Stars :