کلاسیکل گانوں کو ریمکس کرنیکی ہمیشہ مخالف رہی ہوں‘ لتا منگیشکر

میں نے ’’نی میں یار منانا نی‘‘گانے کا نیا ورژن نہیں سنا نہ ہی سننا چاہتی ہوں لہٰذا میں اس پر تبصرہ بھی نہیں کرونگی

بدھ 25 اکتوبر 2017 12:05

کلاسیکل گانوں کو ریمکس کرنیکی ہمیشہ مخالف رہی ہوں‘ لتا منگیشکر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2017ء)گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے کلاسیکل گانوں کو ریمکس اور ان کی تبدیلیوں کی مخالف رہی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر نے اپنے کلاسیکل گانے ’’نی میں یار منانا نی‘‘ کے ریمکس ورژن کے حوالے سے کہا کہ میں نے گانے کا نیا ورژن نہیں سنا اور نہ ہی میں اسے سننا چاہتی ہوں لہٰذا میں اس پر تبصرہ بھی نہیں کرونگی ۔ انہوں نے کہا میں ہمیشہ سے کلاسیکل گانوں کے ریمکس کی مخالف رہی ہوں اور میرا نہیں خیال کہ پرانے گانوں کو ریمکس کرنے کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے لتا کا کلاسیکل گانا ’’نی میں یار منانا نی‘‘ ہتیش موڈک نے ریمکس کیا اور یشیتا شرما نے اسے گایا جبکہ یہ گانا وانی کپور پر فلمایا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 25/10/2017 - 12:05:15

Rlated Stars :