ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں الزامات

معروف اداکار جیفری ٹومبر نے ڈرامے سے علیحدگی کا اعلان کردیا

پیر 20 نومبر 2017 19:47

ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں الزامات
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگانے کے بعد معروف اداکار جیفری ٹومبر نے ڈرامے سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔جیفری ٹومبر ایمازون اسٹوڈیو کے معروف کامیڈی سیریز ڈرامے ’ ٹرانسپیرنٹ‘ کے مرکزی اداکار تھے، انہیں ڈرامے میں ایک مخنث کا کردار ادا کرنے پر ’ایمی‘ ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

’ ٹرانسپیرنٹ‘ کو گولڈن گلوب کے 72 ویں ایوارڈز میں بہترین ٹی وی سیریل کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔اس ڈرامے کا آغاز 2014 میں کیا گیا، اس ڈرامے کے تیسرے سیزن کا اختتام ستمبر 2016 میں ہوا، جب کہ رواں برس اگست سے اس ڈرامے کا چوتھا سیزن جاری ہے۔73 سالہ اداکار پر اپنی اسسٹنٹ سمیت 2 خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الزامات کے بعد جیفری ٹومبر نے ڈرامے سے علیحدگی اعلان کردیا۔

اداکار نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’ٹرانسپیرنٹ‘ میں مخنث ’مورا فیئرمین‘ کا کردار ادا کرنے کا تجربہ ان کی زندگی کے لیے نہایت ہی تخلیقی اور بہترین تجربہ رہا، تاہم اب وہ مزید اس کردار کو ادا نہیں کریں گے‘۔داکار نے واضح کیا کہ انہوں نے 4 سال قبل اس ڈرامے کے لیے کیے گئے معاہدے کو مزید ا?گے نہیں بڑھایا، اور اب وہ ڈرامے کے پانچویں سیزن کا حصہ نہیں ہوں گے۔۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 19:47:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :