میڈم نور جہاں کی بہت بڑی مداح ہوں،گلوکارہ انیقہ علی

بدھ 20 دسمبر 2017 13:24

میڈم نور جہاں کی بہت بڑی مداح ہوں،گلوکارہ انیقہ علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2017ء)گلوکارہ انیقہ علی کا کہنا ہے کہ میں میڈم نور جہاں کی بہت بڑی مداح ہوں۔ اپنے ایک انٹر ویو میں گلوکارہ انیقہ علی نے کہا کہ ملکہ ترنم نور جہاں جیسی دل میں اترے والی آواز خدا نصیب والے لوگوں کو دیتا ہے ‘ہمارے نوآموز گلوکاروں کو بھی اپنے لیجنڈز کے کام سے سیکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب بھی فارغ وقت ملتا ہے تو ملکہ ترنم نور جہاں، شہنشاہ غزل مہدی حسن اور استاد نصرت فتح علی خان کو سنتی ہوں اور سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔

وقت اشاعت : 20/12/2017 - 13:24:54

Rlated Stars :