سنجے دت اور نرگس فخری کی فلم ’’تورباز ‘‘ کی کرغزستان میں عکسبندی شروع

جمعرات 28 دسمبر 2017 12:43

سنجے دت اور نرگس فخری کی فلم ’’تورباز ‘‘ کی کرغزستان میں عکسبندی شروع
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت اور نرگس فخری نے فلم ’’تورباز ‘‘ کی کرغزستان میں عکسبندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نرگس فخری فلم ’’تورباز ‘‘ سے بالی وڈ انڈسٹری میں واپسی اختیار کریں گی جس میں وہ اداکار سنجے دت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔ اداکارہ نرگس فخری نے انسٹاگرام پر اداکار سنجے دت کے ساتھ برف سے ڈھکے کرغستان کے علاقے چوئے میں لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔ فلم میں اداکارہ این جی او ورکر کا کردار ادا کر رہی ہیں جو افغانستان میں پناہ گزین بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔

وقت اشاعت : 28/12/2017 - 12:43:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :