اکشے،ٹوئنکل میگزین کے سرورق پر

بدھ 3 جنوری 2018 13:07

اکشے،ٹوئنکل میگزین کے سرورق پر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء)بالی وڈ فلم انڈسٹری کی حقیقی جوڑی اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کا نیا فوٹوشوٹ منظر عام پر آیاہے۔خبروں کے مطابق اکشے اور ٹوئنکل کی تصویر میگزین کے سر ورق پر شائع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس میگزین میں دونوں میاں بیوی کا خصوصی انٹرویو بھی شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے بالی وڈ میں اپنے نئے سفر کے بارے میں گفتگو کی ہے۔واضح رہے کہ اکشے کمار کی نئی فلم ' پیڈمین' ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے پروڈیوس کی ہے اور بطور پروڈیوسر یہ ان کا پہلا پراجیکٹ ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ اور اکشے کمار 16 برس قبل رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔

وقت اشاعت : 03/01/2018 - 13:07:26

Rlated Stars :