نور اور انکی بہن فاریہ بخاری پر سوشل میڈیا ،شوبز کے سنجیدہ حلقوں نے نشتر برسانا شروع کر دیئے

جمعرات 4 جنوری 2018 20:22

نور اور انکی بہن فاریہ بخاری پر سوشل میڈیا ،شوبز کے سنجیدہ حلقوں نے نشتر برسانا شروع کر دیئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2018ء) اداکارہ نور بخاری اور انکی بہن فاریہ بخاری پر سوشل میڈیا اور شوبز کے سنجیدہ حلقوں نے نشتر برسانا شروع کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نوراور انکی بہن فاریہ بخاری نے پچھلے کافی عرصے سے پردے کیلئے عبایہ کا استعمال شروع کر رکھا تھا تاہم اب نور کی بہن فاریہ بخاری نے عبایہ اتار دیا ہے جبکہ اس کے ساتھ اداکارہ نور نے حال ہی میں ریلیز ہونیوالی ایک فلم کے پریمیئر میں شرکت کی تھی اور انہوں نے اپنے ہاتھ میں الیکٹریکل تسبیح پکڑ رکھی ہے اور ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے سخت الفاظ استعمال کیے ہیں ۔

دوسری جانب شوبز کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر نور کا یہ دعوی ہے کہ خدا نے ان کو ہدایت دے دی ہے تو وہ پھر اپنے گھر بیٹھ کر مکمل اسلامی احکامات پر عمل کریں فلم کے پریمیئر شو پر جانا اور غیر مردوں سے ملنا کسی طور پر بھی درست نہیں ۔

(جاری ہے)

اگر وہ اپنا گھر بچانے میں سنجیدہ ہیں تو وہ ابھی بھی اپنے شوہر ولی بخاری کے ساتھ صلح کر سکتی ہیں۔ان حلقوں کا کہنا ہے کہ نور کی آج کل سب سے زیادہ دوستی جس اداکارہ و ماڈل کے ساتھ ہے وہ بولڈ شوٹ کروانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی اور نور کی ایسی دوست انکو دین کے بارے میں کیا اصلاح دے سکتی ہے ۔

ابھی تک دونوں نور بخاری اور انکے شوہر ولی حامد کے درمیان طلاق نہیں ہوئی ، طلاق کی ڈگری 16جنوری کو جاری ہو گی اور اس سے قبل دونوں اپنا گھر بچا سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے جب اداکارہ نور اور ولی حامد کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا تو ان کے موبائل آف تھے۔۔
وقت اشاعت : 04/01/2018 - 20:22:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :