ورسٹائل اداکار عرفان خان 50 سال کے ہوگئے

پیر 8 جنوری 2018 18:21

ورسٹائل اداکار عرفان خان 50 سال کے ہوگئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2018ء)بالی وڈ انڈسٹری کے مشہو ر و معروف اداکار عرفان خان 50 برس کے ہوگئے۔ان کا پورا نام ' عرفان علی خان' ہے۔ انہوں نے راجستھان کے شہر جے پور کے ایک مسلم گھرانے میں آنکھ کھولی۔ بالی وڈ میں اداکاری کا آغاز 1988 میں ریلیز ہونیوالی فلم 'سلام ممبئی' سے کیا۔

(جاری ہے)

وہ مشہور فلموں میں کئی منفرد کردار ادا کرچکے ہیں۔عرفان برطانوی اور ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں بھی اداکاری کرچکے ہیں۔عرفان خان سنجیدہ اداکاری میں مہارت رکھتے ہیں۔انکے ڈائیلاگ کی ادائیگی کا انداز بھی انہیں دوسرے اداکاروں سے منفرد بناتا ہے۔عرفان کو بہترین فنی خدمات پر ہندوستان کا معروف' پدما شری' ایوارڈ بھی مل چکاہے۔۔

وقت اشاعت : 08/01/2018 - 18:21:37