گریمی ایوارڈ کا میلہ امریکی گلوکار برنو مارس نے لوٹ لیا

پیر 29 جنوری 2018 19:23

گریمی ایوارڈ کا میلہ امریکی گلوکار برنو مارس نے لوٹ لیا
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2018ء) موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈ گریمی کا میلہ 32 سالہ امریکی گلوکار برنو مارس نے جیت لیا، جنہوں نے ایلبم، ریکارڈ اور سانگ آف دی ایئر کے ایوارڈز سمیت مجموعی طور پر 5 ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔خیال رہے کہ گریمی ایوارڈ کو موسیقی کی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ مانا جاتا ہے، اس کی سالانہ تقریب جنوری کے آخری ہفتے میں منعقد ہوتی ہے۔

اس میلے کے لیے نومبر میں نامزدگیوں کا اعلان کیا جاتا ہے، 60 ویں گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان نومبر 2017 میں کیا گیا تھا۔60 ویں گریمی ایوارڈ میں ان گلوکاروں، موسیقاروں، ایلبمز اور گانوں کو نامزد کیا گیا تھا، جو ستمبر 2016 سے اکتوبر 2017 کے درمیان ریلیز ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 60 ویں گریمی ایوارڈز کا میلہ 28 جنوری کو لاس اینجلس میں ہوا، جس میں 32 سالہ نوجوان امریکی گلوکار برنو مارس نے 5 ایوارڈ جیت کر میلہ لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

برنو مارس کو ایلبم آف دی ایئر، ریکارڈ آف دی ایئر اور سانگ آف دی ایئر کے ایوارڈز بھی دیے گئے۔ان کے ایلبم 24 کے میجک کو ریکارڈ آف دی ایئر، اسی ایلبم کے گانے دئٹس واٹ آئی لائیک کو سانگ آف دی ایئر جب کہ اسی ایلبم کو ایلبم آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔برنو مارس کو مجموعی طور پر 5 ایوارڈز دیے گئے، جب کہ دوسرے نمبر پر کینڈرک لامار رہے، جنہوں نے بھی تین ایوارڈ حاصل کیے، تیسرے نمبر پر ای دی شیران رہے، جنہوں نے 2 ایوارڈ لیے۔۔
وقت اشاعت : 29/01/2018 - 19:23:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :