فلم ’’داس دیو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

جمعہ 2 فروری 2018 13:35

فلم ’’داس دیو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ’’داس دیو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز سدھیر مشرا کی فلم ’’داس دیو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں ریچا چڈا ، ادیتی رائو حیدری اور راہول بھٹ آگے جبکہ فلم کی سپورٹنگ کاسٹ جن میں سورابھ شوکلا، ویپن شرما، انوراگ کشیپ اور ونیت سنگھ کی مجسمہ سازی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں ریچا چڈا ، ادیتی رائو حیدری اور راہول بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی سرت چندرا چھتوپاڑھے کے کلاسیک ناول ’’دیوداس ‘‘ سے ماخوذ ہے جو نئے موڑ کے ساتھ پیش کی جائے گی۔ فلم9مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 02/02/2018 - 13:35:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :